3 مئی، 2016، 5:09 PM

ترکی کی پارلیمنٹ میں لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال

ترکی کی پارلیمنٹ میں لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال

ترکی کی پارلیمنٹ میں قانون ساز دستور میں ترمیم کے مسئلے پر نمائندوں میں تلخ کلامی اور پھر ہاتھا پائی اور اس کے بعد لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد نمائندے زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی پارلیمنٹ میں قانون ساز دستور میں ترمیم کے مسئلے پر نمائندوں میں تلخ کلامی اور پھر ہاتھا پائی اور اس کے بعد لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد نمائندے زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترک نمائندے ترکی کے قانون ساز دستور میں ترمیم کے مسئلے پر گتھم گتھا ہو گئے ۔تلخ کلامی گالم گلوچ میں اور پھر گالم گلوچ ہاتھا پائی میں بدل گئی۔اراکین اسمبلی نے ایک دوسرے پر خوب لاتوں ،گھونسوں اور مکوں کا استعمال کیا۔

اطلاعات کے مطابق صدر رجب طیب اردوغان کی حکمراں جماعت انصاف وترقی اور اپوزیشن ارکان اس وقت ایک دوسرے پر پل پڑے جب ایوان میں ترکی کے لیے نئے آئین پر بحث جاری تھی۔ جمہوریت کے علمبرداروں نے گھونسوں، مکوں، پانی کی بوتلوں اور گالم گلوچ سے ایک دوسرے کو نوازا جس پر اسپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا ۔ ارکان کے درمیان تصادم کی کیفیت اس وقت پیدا ہوئی جب بعض ارکان پارلیمنٹ کو حاصل سیاسی تحفظ ختم کرنے کی ایک تجویز پر بحث جاری شروع ہوئی۔

News ID 1863751

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha